
کیا آپ تمباکو نوشی ترک کرنے کے تمام فوائد سے آگاہ ہیں؟
سگریٹ نوشی ترک کرنے کے بہت سے اسباب اور فوائد ہوتے ہیں۔ پیسے بچانے کے ساتھ ساتھ، آپ فوری صحتی فوائد بھی دیکھ سکتے ہیں
سگریٹ نوشی ترک کرنے کے بعد آپ محسوس کریں گے کہ روز بروز اور ہر ہفتہ بعد، آپ کے جسم اور دماغ میں اچھی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ آپ کا جسمانی حالت بہتر اور بحال ہوجاتی ہے، آپ بہتر نظر آنے لگتے ہیں، آپ خود کو زیادہ توانا اور صحت مند محسوس کرتے ہیں۔
20 منٹ بعد
جیسے ہی آپ نے اپنا آخری سگریٹ بھجاتے ہیں، آپ کی تیز نبض اور دل کی دھڑکن گر کر سست ہوجاتی ہے۔ آپ کا بلڈ پریشر نارمل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
12 گھنٹے بعد
آپ کا جسم سگریٹ میں پائے جانے والے کاربن مونو آکسائڈ کو جسم سے نکال دیتا ہے۔ سطح معمول پر آ جاتی ہے اور آپ کی آکسیجن کی سطح بڑھ جاتی ہے۔
1 دن بعد
جیسے جیسے آپ کا بلڈ پریشر گرتا ہے آپ کے دوران خون میں بہتری آ جاتی ہے۔ اس طرح آپ سگریٹ نوشی کے باعث اپنے ہائی بلڈ پریشر، جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ ہوتا ہے، اسے پہلے ہی کم کر دیتے ہیں۔
2 دن بعد
آپ کے اعصاب ٹھیک ہونے لگتے ہیں اور آپ کا ذائقہ اور سونگھنے کی قوت حس معمول پر آجائے گی۔
3 دن بعد
آپ کے جسم میں موجود نکوٹین اب مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔ آپ میں سگریٹ نوشی ترک کرنے کی بعدازاں علامات ہوں گی لیکن یہ جلد ختم ہو جائیں گی۔
1 مہینہ بعد
جیسے ہی آپ کے پھیپھڑے ٹھیک طور سے کام کرنے لگتے ہیں تو آپ کھانسی اور سانس کی دشواری میں کمی محسوس ہونے لگتی ہے۔ پھر آپ کو ورزش کرنا بھی آسان لگتا ہے
9 ماہ بعد
اس وقت تک آپ کے پھیپھڑے کافی حد تک صحتیاب ہوچکے ہوں گے۔ آپ کے پھیپھڑوں کے اندر سیلیا ( باریک بالوں کی مانند ریشہ) سگریٹ کے دھویں کے مضر اثرات سے مکمل طور صحتیاب ہو چکا ہوگا۔
1 سال بعد
جب آپ کو سگریٹ چھوڑے ہوئےایک سال ہو جائے گا تو آپ کو کارونری ہارٹ ڈیزیز (دل کی بیماریوں) کا خطرہ نصف ہو جائے گا۔ جس کی مزید کمی ہونا جاری رہے گی۔
5 سال بعد
آپ کی آرٹیریز اور خون کی شریانیں صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ مکمل طور سے کھلنے لگتی ہیں۔ اس طرح آپ، اپنے فالج اور جماد خون کے خطرے کو، کم کر دیتے ہیں۔
10 سال بعد
10سال کی عمر کے بعد آپ کے پھیپھڑوں کے کینسر سے مرنے کے امکانات نصف رہ جاتے ہیں اور منہ، گلے یا لبلبے کے کینسر کا امکان انتہائی حد تک کم ہو جاتا ہے۔
15 سال بعد
آپ کے دل کی بیماری یا لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات اتنے ہی رہ جاتے ہیں جتنے سگریٹ نوشی نہ کرنے والے افراد کے ہوتے ہیں۔
20 سال بعد
تمباکو نوشی سے متعلقہ وجوہات جیسے پھیپھڑوں کی بیماری یا کینسر سے مرنے کا خطرہ اب اتنا ہی کم ہوتا ہے، جیسے کسی نے اپنی زندگی میں کبھی سگریٹ نہ پی ہو۔
سگریٹ نوشی ترک کرنے کی بہت سی وجوہات اور فوائد ہیں۔
مندرجہ ذیل کوئز (سوالنامہ) ملاحظہ کرں اور یہ دیکھیں کہ اپنی مدد کے لیے آپ سگریٹ نوشی ترک کرنے سے متعلقہ کتنے فوائد، معاونت اور سگریٹ نوشی ترک کرنے کی دستیاب معاون مصنوعات اور مددگار طریقوں کے بارے میں، کس قدر جانتے ہیں۔
اپنے پیسے آپ اپنی صحت اور خوشی کے لیے خرچ کریں
سگریٹ نوشی ترک کرنے سے نہ صرف آپ کو ایک خوشگوار احساس ہوگا؛ بلکہ اس سے بچنے والی رقم آپ اپنی ذات پر خرچ کرسکیں گے! اپنے لیے نئے ملبوسات خریدیں یا کسی شاندار ریسٹورینٹ میں ڈنر کا لطف اٹھائیں، کوئی چھٹی کا دن منائیں یا فیملی کے ساتھ وقت باہر گھومیں۔ جب آپ سگریٹ نوشی ترک کر دیں گے تو کتنی اضافی رقم آپ کے پاس ہوگی؟
ایک ہفتے میں آپ کو بچت ہوسکتی ہ
£38
اس سے آپ اسکن کیئر کی نئی پراڈکٹ خرید سکتے ہیں
ایک ماہ میں آپ بچت ہوسکتی ہے
£167
اس سے آپ اپنے فیملی کے ساتھ باہر کھانا کھا سکتے ہیں
اس سے آپ اپنے فیملی کے ساتھ باہر کھانا کھا سکتے ہیں
£1003
اس سے آپ شاپنگ کر سکتے ہیں
ایک سال میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے
£2007
کسی بہت خاص چیز کے لیے ابھی بچت کرنا شروع کریں
ایک ہفتے میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے
£77
اس سے آپ اپنی فٹ بال ٹیم کی شرٹ خرید سکتے ہیں
ایک ماہ میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے
£334
اس سے آپ ڈیزائنر ٹرینرز خرید سکتے ہیں
چھ ماہ میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے
£2007
اس سے آپ لگژری (پُرتعیش) چھٹی منا سکتے ہیں
ایک سال میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے
£4015
اس سے آپ ہوائی سفر کے لیے چند ریٹرن ٹکٹ خرید سکتے ہیں
ایک ہفتے میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے
£115
یہ آپ کے خاندان کے لیے ہفتہ وار کھانے کی دوکان ہے
ایک ماہ میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے
£501
اس سے آپ ٹیکنالوجی کی کوئی نئی پروڈکٹ خرید سکتے ہیں
چھ ماہ میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے
£3011
اس سے آپ بہترین سمارٹ ٹی وی خرید سکتے ہیں
ایک سال میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے
£6022
آپ کے لیے یہ چند ماہ کا کرایہ ہوسکتا ہے