Hero

سگریٹ نوشی اور حمل

اگر آپ حاملہ ہونا چاہتی ہیں یا آپ کو ایک بچہ کی ماں بننے کی توقع ہو تو اس موقع پر سگریٹ نوشی کو ترک کرنا ایک انتہائی اہم قدم ہوسکتا ہے جو کہ ایک صحتمند بچہ اور محفوظ زچگی کے لیے، آپ کا مددگار ہوسکتا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ سگریٹ نوشی ترک کرنا مشکل ثابت ہوسکتا ہے لیکن اس ویب سائٹ پر آپ کی مدد کے لیے بیش بہا معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ آپ سگریٹ نوشی ترک کرنے کے لیے سگریٹ نوشی ترک کرنے سے متعلق ترغیبی پیغامات کی وصولی کے لیے بھی سائن اَپ کرسکتی ہیں۔

کورونا وائرس اور لندن سگریٹ نوشی کا خاتمہ:

حاملہ خواتین کو فی الحال سماجی فاصلے کے اقدامات اٹھاتے ہوئے سماجی رابطہ کم کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے جیسا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے کووِڈ 19 (COVID-19)

کے خلاف ان کی زد پذیر گروپ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔ لندن سگریٹ نوشی (Stop Smoking London) کا خاتمہ آپ کے سگریٹ نوشی ترک کرنے کے مکمل سفر میں یہاں آپ کی مدد کے لیے موجود ہے۔ سگریٹ نوشی ترک کرنے میں اپنے آپ کو پُرعزم رکھنے کے لیے مدد کی خاطر ترغیبی ایس ایم ایس ٹیکسٹ پیغامات وصول کرنے کے لیے آج ہی سائن اپ کریں۔

سگریٹ نوشی ترک کرنے کے فوائد

حمل کے دوران سگریٹ نوشی کی کوئی سطح محفوظ نہیں ہے۔ اپنے اور اپنے بچہ کے لیے صحتی مسائل سے دوچار ہونے کے خطرے کو کم کرنے کا واحد طریقہ مکمل طور پر سگریٹ نوشی ترک کرنا ہے۔

ہر سگریٹ میں 4,000 سے زائد کیمیائی اجزاء شامل ہوتے ہیں؛ یہ آپ کے بچے کو ملنے والی آکسیجن اور غذائی اجزاء کی مقدار کم کر دیتے ہیں۔ جب آپ سگریٹ نوشی ترک کرتی ہیں، تو یہ کیمیائی اجزاء فوری طور پر آپ کے بچے سے دور ہوجاتے ہیں، لہذا آپ کو بچے کو افزائش اور نشوونما کے لیے درکار آکسیجن اور غذائی اجزاء ملنے لگتے ہیں۔

سگریٹ نوشی ترک کرنے سے اسقاطِ حمل کے امکانات کم ہوجاتے ہیں اور بچے کی قبل از وقت پیدائش، وزن کی کمی یا مردہ بچہ کی پیدائش کے امکانات بھی انتہائی کم ہوجاتے ہیں۔ اس سے آپ کے بچہ میں سانس اور کان کے انفیکشنز اور دمہ پیدا ہونے سے تحفظ میں بھی مدد ملتی ہے اور نیند میں غیر متوقع موت کے خطرے میں بھی کمی ہوتی ہے۔

حمل کے دوران سگریٹ نوشی کو جلد از جلد ترک کرنا بہترین ہے لیکن کسی بھی وقت اسے ترک کرنے کے اپنے فوائد ہیں، لہذا اسے ابھی ترک کر دیں اور آپ اور آپ کے بچہ کو اس کے فوائد فوراً ہی محسوس ہونا شروع ہوجائیں گے۔


دوسرے لوگوں کی سگریٹ نوشی کا دھواں

دوسرے لوگوں کی سگریٹ نوشی کا دھواں سانس میں جانا (جسے استعمال شدہ دھواں بھی کہتے ہیں) آپ کے بچے کے لیے اتنا ہی نقصان دہ ہے گویا ماں خود سگریٹ نوشی کر رہی ہو۔ حمل کے دوران تمام خواتین کے لیے دھویں سے 100 فیصد پاک فضا کا ہی مشورہ دیا جاتا ہے۔

ابھی اور اسی وقت سگریٹ نوشی ترک کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ اور آپ کا پارٹنر بھی مستقبل میں اپنے بچہ کی صحت کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ بچے جو دیگر لوگوں کے تمباکو کے دھویں میں سانس لیتے ہیں ان کے لیے دمہ، کان کے انفیکشنز، سرسام اور نیند میں موت واقع ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

سگریٹ نوشی ترک کریں لندن کے ترغیبی پیغامات وصول کرنے کے لئے سائن اپ کریں۔

حمل ٹھیرانے کی کوشش کرنا

سگریٹ نوشی ترک کرنے سے آپ کے حاملہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

سگریٹ نوشی خواتین اور مردوں دونوں میں تولیدی صلاحیت کو کم کردیتی ہے اور اس کے باعث حاملہ ہونے میں کافی طویل تاخیر ہوسکتی ہے۔ سگریٹ نوشی سے تولیدی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے علاج کی کامیابی کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ سگریٹ نوشی کرنے والے مردوں میں اسپرم کی مقدار، سگریٹ نوشی نہ کرنے والے مردوں سے کم ہوتی ہے، اسپرم کا معیار بھی ناقص ہوتا ہے اور نامردی بھی نان-اسموکرز کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔

سگریٹ نوشی ترک کریں لندن کے ترغیبی پیغامات وصول کرنے کے لئے سائن اپ کریں۔

سگریٹ نوشی اور ذہنی دباؤ

بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ سگریٹ نوشی سے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے! لوگوں نے یہ غلط مفروضہ قائم کرلیا ہے کیونکہ سگریٹ نوشی نکوٹین کی بعدازاں افسردگی کی علامات جیسا کہ تنگ مزاجی اور اداسی میں کمی لاتی ہے - جس سے آپ یہ محسوس کرتے ہیں گویا کہ اس سے ذہنی دباؤ میں کمی ہوتی ہے۔

یہ ثابت ہوچکا ہے سگریٹ نوشی ترک کرنے والے لوگوں میں مسلسل سگریٹ نوشی کرنے والوں کے مقابلے میں خوف، نفسیاتی دباؤ اور تناؤ کم ہوتا ہے، اور موڈ بہتر ہوتا ہے۔ ابھی سگریٹ نوشی ترک کرکے آپ پرسکون اور اپنے حمل کی کیفیات سے لطف اندوز ہوسکتی ہیں۔

سگریٹ نوشی ترک کریں لندن کے ترغیبی پیغامات وصول کرنے کے لئے سائن اپ کریں۔

نکوٹین کا متبادل علاج (NRT)

نکوٹین کے متبادل علاج میں (جسے برطانیہ میں عموماً NRT کہتے ہیں) مقامی طور پر آپ کی ترکِ سگریٹ نوشی کی سروس یا ڈاکٹر کی جانب سے بالکل فری دستیاب ہے جبکہ آپ حمل سے ہوں اور اس کے علاوہ کئی اقسام کی معاون مصنوعات بھی دستیاب ہیں۔

لائسنس یافتہ مصنوعات جیسا کہ جلد پر چپکانے پیچز اور لوزینجز حمل کے دوران عمدہ ترین قابل انتخاب اشیاء ہیں۔ NRT صاف ستھری، محفوظ نکوٹین فراہم کرتا ہے جو سگریٹ کے دھویں کی طرح دیگر کیمیائی عناصر سے پاک ہوتی ہے۔

اگر آپ کو متلی کی شکایت ہے تو چیونگم یا لوزینجز آپ کے لیے زیادہ بہتر انتخاب نہیں ہوں گے، اگرچہ ان کے مثبت اثرات ہوتے ہیں لیکن انہیں کافی بہتر انداز میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ آپ کے لیے جلد پر چپکانے والے پیچز کے ساتھ انہیلٹر (تنفسی آلہ) یا ماؤتھ اسپرے کا استعمال مفید ہوسکتا ہے۔

ان مصنوعات کو استعمال کرنے سے پہلے، اپنے بورو میں اپنی مڈوائف، جی پی، معالج یا سگریٹ نوشی ترک کرنے کے حوالے سے ماہر مشیر سے بات کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آپ کو سب سے بہتر حل میسر آسکیں۔

سگریٹ نوشی ترک کریں لندن کے ترغیبی پیغامات وصول کرنے کے لئے سائن اپ کریں۔

آپ کے ڈاکٹر کی مجوزہ ٹیبلیٹس (گولیاں)

آپ کے ڈاکٹر کی جانب سے قابل تجویز دو اقسام کی ٹیبلیٹس (گولیاں) ہیں جو آپ کو سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد دے سکتی ہیں لیکن حمل کے دوران Champix اور Zyban دونوں کے استعمال کی تجویز نہیں کی جاتی۔

سگریٹ نوشی ترک کریں لندن کے ترغیبی پیغامات وصول کرنے کے لئے سائن اپ کریں۔

ای-سگریٹ

بہت سے سگریٹ نوش افراد سگریٹ نوشی ترک کرنے پر ای-سگریٹس کو مددگار پاتے ہیں اور ان میں انتہائی معمولی سا خطرہ موجود ہوتا ہے۔ اگر یہ آپ کے لیے مددگار ہو تو آپ ای-سگریٹ استعمال کرسکتے ہیں، اور یہ سگریٹ نوشی جاری رکھنے کے مقابلے میں آپ اور آپ کے بچے کے لیے کہیں زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔

سگریٹ نوشی ترک کریں لندن کے ترغیبی پیغامات وصول کرنے کے لئے سائن اپ کریں۔


آج ہی سگریٹ نوشی ترک کرنے میں اپنے کسی عزیز کی مدد کریں

اپنی ذات اور اپنے بچے کے لیے کسی چیز کی خریداری پر اپنی رقم خرچ کریں!

صحت مند بچہ، آسان حمل اور محفوظ زچگی میں مدد کے لیے سب سے اہم کام جو آپ کرسکتی ہیں وہ سگریٹ نوشی کو ترک کرنا ہے۔ سگریٹ نوشی کو ترک کرنے سے آپ کو یہ فائدہ بھی ہوگا کہ آپ کے پاس خود اپنے لئے اور اپنے بچے کے لیے خرچ کرنے کیلئے اضافی رقم کی بچت ہوگی! سگریٹ نوشی ترک کرنے پر آپ کے پاس کتنی اضافی رقم کی بچت ہوگی؟

ایک ہفتے میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£38

اس سے آپ حمل کے دوران جِلد کی حفاظت کے لیے چند پُرآسائش مصنوعات خرید سکتی ہیں۔

یا

بچہ کے لیے ایک چھوٹی بے بی باسکٹ خرید سکتی ہیں۔

ایک مہینے میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£167

حمل کے دوران آپ کے لیے ایک فوٹو شوٹ ہوسکتا ہ

یا

بچہ کے لیے کچھ دیدہ زیب ملبوساتخریدے جاسکتے ہیں۔

چھ مہینوں میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£1003

اس سے حمل کے دوران اسپا میں پُرسکون و آرام دہ وقت گزارا جاسکتا ہے۔

یا

تمام تر لوازمات کے ساتھ ایک نئی پرام، بے بی کاٹ اور کار سیٹ خریدی جا سکتی ہے۔

ایک سال میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£2007

اس سے بچے کی آمد سے قبل ایک شاندار تفریحی وقت (babymoon) منایا جاسکتا ہے

یا

اپنے بچہ کے مستقبل کے لیے ایک سیونگز اکاؤنٹ کھولا جاسکتا ہے۔

ایک ہفتے میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£77

اس سے آپ حمل کے دوران ایک سکون آور اور آرام دہ اسپا ٹریٹیمنٹ لے سکتی ہیں

یا

بچہ کے لیے ایکٹیویٹی سینٹر یا باؤنسر خرید سکتی ہیں۔

ایک مہینے میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£334

اس سے آپ حمل کی پوری مدت کے دوران ہفتہ وار قبل از پیدائش یوگا کلاس لے سکتی ہیں

یا

بچے کے لیے ایک نیا نرسری ڈریسر اور لباس کی تبدیلی کا یونٹ خرید سکتی ہیں۔

چھ مہینوں میں آپ بچا سکتی ہیں

£2007

اس سے اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ بے بی شاور کی ایک پُرلطف تقریب منائی جاسکتی ہے

یا

بچہ کے لیے ایک ڈیزائنر چیئر اور کیری کاٹ سسٹم خریدا جاسکتا ہے

ایک سال میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£4015

یہ ایک نئی فیملی کار کے لیے ڈپازٹ کی رقم ہوسکتی ہے

یا

بچہ کے لیے ہر طرح کی سہولیات سے مزین اور سجاوٹ سے بھرپور ایک مکمل نرسری بنائی جاسکتی ہے

ایک ہفتے میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£115

اس سے آپ کے بچے کا ایک 4D الٹراساؤنڈ اسکین ہوسکتا ہے

یا

بچہ کے لیے جدید ترین معیار کا ویڈیو مانیٹر خریدا جاسکتا ہے

ایک مہینے میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£501

اس سے ایک انتہائی پُرآسائش ہوٹل میں ایک رات بسر کی جاسکتی ہے

یا

ایک سال سے زائد کام آنے والی نیپیز اور بے بی وائپس خریدے جاسکتے ہیں

چھ مہینوں میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£3011

اس سے حمل کے بعد ملبوسات رکھنے کی ایک الماری خریدی جا سکتی ہے

یا

ساحلِ سمندر پر فیملی کے ساتھ بچہ کی پہلی چھٹی منائی جاسکتی ہے

ایک سال میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£6022

اپنی زچگی کی چھٹیوں کے لیے بچت کی جاسکتی ہے

یا

ایک نئی اور منظور نظر فیملی کار آسکتی ہے

آج ہی سگریٹ نوشی ترک کرنے میں اپنے کسی عزیز کی مدد کریں