Hero

آپ سگریٹ کیوں پیتے ہیں

سگریٹ نوشی کی بہت سی وجوہات ہیں، لیکن سگریٹ چھوڑنے کی ذاتی وجہ آپ کو اس قدر ترغیب دے سکتی ہے جس کی آپ کو ضرورت ہے۔

اگر آپ اس بات کو سمجھ جائیں کہ آپ سگریٹ پیتے ہی کیوں ہیں تو آپ کے لیے سگریٹ نوشی ہمیشہ کے لیے ترک کرنے کے طریقے تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔

بوریت دور کرنے کے لیے سگریٹ نوشی کرنا

بوریت ایک جذباتی احساس ہے، جب آپ کو بوریت محسوس ہوتی ہے تو آپ کا دماغ فورا سگریٹ کی طلب پیدا کرتا ہے۔ جب آپ کو بوریت محسوس ہو تو سگریٹ نوشی سے بچنے کے لیے، خود کو مصروف کر لیں۔ مثلاً، جب آپ کو بوریت محسوس ہو تو، کچھ ورزش کرنے کا خیال دل میں لائیں، یا کوئی پزل یا اپنے فون پر کوئی گیم ڈاؤن لوڈ کر کے کھیلنا شروع کریں۔

کیا آپ نے بوریت مٹانے کے لیے ای سگریٹس کو استعمال کرنے کے بارے میں سوچا؟ یہ آپ کو بالکل عام سگریٹ کو ہاتھ میں لینے کا احساس دیتے ہیں، جو کہ بہت اچھا ہوتا ہے جبکہ آپ کو اپنا دھیان بٹانے کے لیے اپنے ہاتھوں کو مصروف رکھنے کی ضرورت ہو۔

سگریٹ نوشی اور شراب نوشی

جب آپ شراب نوشی کر رہے ہوں، تو ممکن ہے اس وقت آپ کو سگریٹ کی طلب محسوس ہو۔ جب آپ پہلے پہل سگریٹ نوشی ترک کرنا شروع کریں تو اس موقع پر کچھ ہفتوں کے لئے مکمل طور پر الکحل ترک کرنا آپ کے لیے بہترین ہوگا۔ اگر آپ شراب نوشی کرنے جا رہے ہوں، تو ترک تمباکو نوشی کی کوئی ایک یا زائد مددگار مصنوعات کا استعمال آپ کی نکوٹین کی طلب پر قابو پانے میں مددگار ہوسکتی ہے۔ آپ نے یہ محسوس کیا ہوگا کہ بعض مخصوص الکوحل ڈرنکس کے استعمال سے دیگر کے مقابلے میں، سگریٹ کی کچھ زیادہ طلب محسوس ہوتی ہے، لہذا اپنے لیے متبادل ڈرنکس اختیار کرنے یا ان کی جگہ پانی پینے کے بارے میں سوچیں۔

کیا آپ کو کبھی شراب پیتے وقت کسی نکوٹین اسپرے کو استعمال کرنے کا خیال آیا؟ نکوٹین اسپرے کا استعمال آپ کے خون میں نکوٹین شامل کرنے کا تیز ترین طریقہ ہے۔ جب آپ کو اچانک سگریٹ کی طلب محسوس ہو اور فوراً کسی متبادل چیز کی ضرورت پڑے، تو یہ بہترین ہوتا ہے۔

ذہنی تناؤ میں سگریٹ نوشی کرنا

ممکن ہے کہ آپ پُرسکون ہونے کے لیے سگریٹ نوشی کو مددگار محسوس کرتے ہوں، اور ذہنی تناؤ سے نمٹنے کا اسے ایک اچھا طریقہ سمجھتے ہوں۔ لیکن سگریٹ نوشی آپ کو تناؤ سے نمٹنے میں مدد نہیں دیتی۔ نکوٹین کی عادت آپ کے تناؤ کی شدت کو بڑھا سکتی ہے اور اس سے آپ کی حالت مزید بدتر ہوسکتی ہے۔ تناؤ کے شدید احساسات سے نمٹنے کے لیے کوئی اور طریقہ اختیار کرنے کی کوشش کریں جیسا کہ ورزش کرنا یا گہری سانسیں لینا، اس سے آپ کو پرسکون ہونے میں مدد ملے گی اور آکسیجن کا بہاؤ بہتر ہوجائے گا جس سے آپ کے پٹھے پرسکون ہوں گے۔

کیا آپ نے باہر جاتے ہوئے کبھی سگریٹ نوشی ترک کرنے کی مصنوعات اپنے ساتھ لے جانے کا سوچا؟ سگریٹ نوشی چھوڑنے والی مددگار مصنوعات جیسے نیکوٹین گم کا استعمال، آپ کی نکوٹین کی طلب پر قابو پانے یا اس کی طلب مٹانے میں مددگار ہوسکتا ہے۔

صبح نہار منہ سگریٹ پینا

صبح نہار منہ سگریٹ پینا بہت جلد ہی آپ کے معمول کا حصہ بن سکتا ہے، لیکن در حقیقت یہ عادت سگریٹ نوشی ترک کرنے کی کوشش کو آپ کے لیے کافی مشکل بنا سکتی ہے۔ صبح کس وقت آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں؟ کیا ناشتہ کرنے کے بعد، کافی پیتے ہوئے یا کام پر نکلتے وقت؟ اگر آپ کو سگریٹ نوشی کا وقت معلوم ہو تو اس وقت آپ کچھ مختلف کرسکتے ہیں تاکہ جس کے باعث آپ سگریٹ نوشی نہ کر سکیں۔

کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ سگریٹ نوشی ترک کرنے کی مددگار مصنوعات کے استعمال کے ذریعے صبح کے وقت سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنا آپ کے لیے بہت آسان ہوسکتا ہے؟ اپنے بیڈ کے سرہانے یا اس جگہ پر جہاں آپ عموماً سگریٹ رکھتے ہیں، ان اشیاء کو وہیں رکھیں اور سگریٹ کے بجائے ان اشیاء کو استعمال کر کے دیکھیں۔

سگریٹ نوشی اور سماجی سرگرمیاں

بہت سے لوگ سگریٹ نوشی اس وقت کرتے ہیں جب وہ گھر سے باہر ہوں۔ سماجی سرگرمیوں کے دوران سگریٹ نوشی سے پرہیز کے لئے کچھ نکات یہ ہیں کہ آپ تمباکو نوش افراد کے ساتھ بیٹھنے سے گریز کریں اور ایسی انڈور پبلک پلیسز تک محدود رہیں جہاں تمباکو نوشی ممنوع ہو۔

کیا آپ نے کبھی ایسی ٹیبلیٹس کے استعمال کے بارے میں سوچا جو سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے ڈاکٹر سے حاصل کرسکتے ہیں؟ یہ دو اقسام کی ٹیبلیٹس (Zyban اور Champix) جو کہ عام گولیوں کی شکل میں دستیاب ہیں، دونوں نکوٹین کی طلب اور سگریٹ نوشی ترک کرنے کے بعد کی علامات کو کم کرتی ہیں اور Champix سگریٹ نوشی سے محسوس ہونے والی آسودگی میں کمی لاتی ہے۔ لیکن اگر آپ حاملہ ہوں تو یہ ادویہ آپ کے لیے موزوں نہیں ہیں۔

اضطراب میں سگریٹ نوشی کرنا

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ سگریٹ نوشی اضطراب کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے، لیکن دراصل سگریٹ نوشی اس میں اضافہ کرتی ہے۔ سگریٹ نوشی ترک کرنے سے مزاج بہتر ہوتا ہے اور اضطراب کم ہوتا ہے۔ کیا آپ نے سگریٹ نوشی ترک کرنے کے بعد اضطراب پر قابو بانے کے لیے ریلیکسیشن ٹیکنیکس کے استعمال کے بارے میں سوچا ہے؟ ایسی جگہ جانے کے بارے میں سوچیں جہاں آپ خود کو پرسکون اور محفوظ محسوس کرتے ہیں، وہاں باقاعدگی سے جائیں.

کیا آپ جانتے ہیں کہ کیفین (مثال کے طور پر کافی، چائے اور انرجی ڈرنکس میں) اور الکوحل آپ کے پریشانی کا احساس کے بڑھاتے ہیں، لہذا ان کا استعمال ختم کردیں یا ان کی بجائے کیفین فری یا الکوحل سے پاک مصنوعات استعمال کریں۔

معاونت حاصل کریں

معاونت حاصل کریں

میں خود کو اچھا دکھنا اور محسوس کرنا چاہتا/چاہتی ہوں

تمباکو نوشی ترک کرنے سے آپ کی ظاہری صورت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ اس میں چہرے پر معمری کے اثرات کی سست روی اور دیر سےجھریاں پڑنا شامل ہے۔ سگریٹ نوشی ترک کرنے والے افراد میں سگریٹ نوشوں کے مقابلے میں مسوڑوں کی بیماری ہونے اور دانت گرنے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

معاونت حاصل کریں

میں اپنی جنسی زندگی بہتر کرنا چاہتا ہوں

سگریٹ نوش نہ کرنے والے افراد اپنے متوقع شریک ساتھی کے لیے سگریٹ نوش افراد کے مقابلے میں تین گنا زیادہ کشش رکھتے ہیں۔ سگریٹ نوشی کو ترک کرنے سے آپ بہتر جنسی تناؤ اور بہتر آسودگی حاصل کر سکتے ہیں۔

معاونت حاصل کریں

میں اپنی فیملی اور دوستوں کے لیے سگریٹ نوشی ترک کرنا چاہتا/چاہتی ہوں

جب آپ سگریٹ نوشی ترک کرتے ہیں تو آپ اپنی صحت بچانے کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کو بھی سگریٹ کے دھوئیں سے محفوظ کرتے ہیں۔ آپ کے سگریٹ کا دھواں ان میں پھیپھڑوں کے کینسر، دل کی بیماری اور فالج کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔

معاونت حاصل کریں

میرا بچہ پیدا ہونے والا ہے یا پہلے ہی پیدا ہوچکا ہے

اگر آپ اپنے بچہ کو زندگی میں ایک صحت مند آغاز دینا چاہتے ہیں، تو جب آپ کو معلوم ہو جائے کہ آپ کا بچہ جلد پیدا ہونے والا ہے یا آپ کے گھر میں پہلے سے ہی کوئی چھوٹا بچہ ہو، تو آپ فورا سگریٹ نوشی ترک کرنا چاہیں گے۔

معاونت حاصل کریں

میں اپنے بینک اکاؤنٹ میں رقم کا اضافہ کرنا چاہتا ہوں

اگر آپ کا ماہانہ بجٹ واقعی کم ہے یا آپ کے بینک اکاؤنٹ میں فنڈز کم ہیں تو سگریٹ نوشی چھوڑ کر دوسری اہم چیزوں کے لئے پیسے بچا سکتے ہیں

معاونت حاصل کریں

میں اپنی صحت بہتر کرنا چاہتا ہوں.

ممکن ہے آپ اپنے دل، پھیپھڑوں اور اپنی زندگی پر سگریٹ نوشی کے متوقع مضر اثرات کے بارے میں جانتے ہوں۔ اگر پہلے ہی سگریٹ نوشی سے آپ کی صحت متاثر ہورہی ہے یا آپ اس کے خطرات کے بارے میں پریشان ہوں تو یہ بہت اہم موقع ہے کہ آپ سگریٹ نوشی ترک کر دیں۔

اپنے پیسے آپ اپنی صحت اور خوشی کے لیے خرچ کریں!

ایک ہفتے میں آپ کو بچت ہوسکتی ہ

£38

اس سے آپ اسکن کیئر کی نئی پراڈکٹ خرید سکتے ہیں

ایک ماہ میں آپ بچت ہوسکتی ہے

£167

اس سے آپ اپنے فیملی کے ساتھ باہر کھانا کھا سکتے ہیں

اس سے آپ اپنے فیملی کے ساتھ باہر کھانا کھا سکتے ہیں

£1003

اس سے آپ شاپنگ کر سکتے ہیں

ایک سال میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£2007

  کسی بہت خاص چیز کے لیے ابھی بچت کرنا شروع کریں

ایک ہفتے میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£77

اس سے آپ اپنی فٹ بال ٹیم کی شرٹ خرید سکتے ہیں

ایک ماہ میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£334

اس سے آپ ڈیزائنر ٹرینرز خرید سکتے ہیں

چھ ماہ میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£2007

اس سے آپ لگژری (پُرتعیش) چھٹی منا سکتے ہیں

ایک سال میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£4015

اس سے آپ ہوائی سفر کے لیے چند ریٹرن ٹکٹ خرید سکتے ہیں

ایک ہفتے میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£115

یہ آپ کے خاندان کے لیے ہفتہ وار کھانے کی دوکان ہے

ایک ماہ میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£501

اس سے آپ ٹیکنالوجی کی کوئی نئی پروڈکٹ خرید سکتے ہیں

چھ ماہ میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£3011

اس سے آپ بہترین سمارٹ ٹی وی خرید سکتے ہیں

ایک سال میں آپ کو بچت ہوسکتی ہے

£6022

آپ کے لیے یہ چند ماہ کا کرایہ ہوسکتا ہے

آج ہی سگریٹ نوشی ترک کرنے میں اپنے کسی عزیز کی مدد کریں

آج ہی سگریٹ نوشی ترک کرنے میں اپنے کسی عزیز کی مدد کریں