Hero

آپ کے ڈاکٹر کی تجویز کردہ ٹیبلیٹس (گولیاں)

ایسی دو دوائیں Champix اور Zyban ہیں جو صرف ڈاکٹر کے مجوزہ نسخے پر دستیاب ہوتی ہیں جو کہ تمباکو نوشی ترک کرنے میں آپ کی مددگار ہیں۔ دونوں ٹیبلیٹس (گولیوں) کی شکل میں دستیاب ہیں جو روزانہ لی جاتی ہے۔ دونوں دوائیں آپ کے لیے تمباکو نوشی کو ہمیشہ کے لیے ترک کرنے کے امکانات کو تقریباً دوگنا بڑھا دیتی ہیں۔

کرونا وائرس اور لندن سگریٹ نوشی کا خاتمہ:

کرونا وائرس (COVID-19) کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لیے، یہ اہم ہے کہ جہاں تک ممکن ہو بالمشافہ طبی مدد لینے سے گریز کیا جائے۔

اگر آپ کی آن لائن/ٹیلیفون طبی سروسز تک رسائی ہے تو آپ اس وقت Champix (ویرینیکلین) کا نسخہ حاصل کر سکتے ہیں۔ البتہ، نکوٹین ریپلیسمنٹ تھیراپی (NRT) کے امتزاج کو استعمال کرنا جیسے ایک ماؤتھ اسپرے کے ساتھ ایک پیچ اتنا مؤثر ہوتا ہے جتنی Champix (ویرینیکلین)۔ NRT فارمیسیز اور سپر مارکیٹس سے اپنے گھر پر ڈیلیوری کے لیے آن لائن خریدی جا سکتی ہیں۔

تجویز کردہ ادویات: (Champix) Vareniclineاور (Zyban) Bupropion

Champix اور Zyban دونوں نکوٹین کی طلب اور بعدازاں جسمانی ردعمل کی علامات جیسے چڑچڑا پن، نیند میں خلل اور بھوک میں اضافے کو کم کرتی ہیں. Champix تمباکو نوشی کے وقت تسکین کے احساسات کو بھی کم کرتی ہے۔


تمباکو نوشی ترک کرنے کی مددگار ٹیبلیٹس، سگریٹ کے خیال کو مکمل طور پر ختم نہیں کرتیں۔ تاہم، آپ کے عزم، اور اس ویب سائٹ پر وضاحت کئے گئے دیگر طریقوں کے استعمال کے ساتھ ، قرین امید کی جاتی ہے کہ آپ سگریٹ نوشی کو ہمیشہ کے لیے ترک کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔


Champix

Champix تقریباً 12 سال سے UK یوکے میں دستیاب ہے اور دیکھا گیا ہے کہ یہ آپ کے لیے تمباکو نوشی ہمیشہ کے لیے ترک کرنے کے امکانات کو دوگنا سے زیادہ پڑھا دیتی ہے. Zyban اور NRT کی سنگل فارمز کے مقابلے میں Champix -کی کامیابی کی شرح بہتر ہے


Champix استعمال کرنے کا طریقہ

آپ اپنی سٹاپ سموکنگ کی ڈیٹ سے 2-1 ہفتے قبل Champix لینا شروع کرتے ہیں تاکہ دوا کو کام کرنے کا وقت مل جائے. Champix کا مکمل کورس 12 ہفتوں کا ہے اور خود کو تمباکو نوشی چھوڑنے کا بہترین موقع فراہم کرنے کے لئے 12 ہفتے کا پروگرام مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے.

Champix کیسے حاصل کریں

Champix صرف 18 یا زائد عمر کے افراد کو صرف ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخہ پر دستیاب کی جانے والی دوا ہے لیکن یہ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین ک+N6ے لیے دستیاب نہیں ہے. یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا Champix آپ کے لیے موزوں ہے یا نہیں اپنے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے بات کریں.

Zyban

Zyban بطور تمباکو نوشی ترک کرنے کی ایک دوا، تقریباً 18 سال سے دستیاب کی گئی ہے اور دیکھا گیا ہے کہ یہ آپ کے لیے، تمباکو نوشی ہمیشہ کے لیے ترک کرنے کے امکانات کو تقریباً دوگنا کر دیتی ہے. Zyban کے سائیڈ افیکٹس Champix سے زیادہ ہیں اور اس وجہ سے یہ کچھ لوگوں کے لئے موزوں نہیں ہے ۔


Zyban کیسے استعمال کریں

آپ اپنی ترک سگریٹ نوشی کی تاریخ سے 2-1 ہفتے قبل Zyban لینا شروع کرتے ہیں، تاکہ دوا کو کام شروع کرنے کا وقت مل جائے۔ Zyban کا مکمل کورس 9 ہفتوں تک ہوتا ہے، اور خود کو ترک سگریٹ نوشی کا بہترین موقع فراہم کرنے کے لئے، 9 ہفتے تک کا پروگرام مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے.

Zyban کیسے حاصل کریں

Zyban صرف 18 یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخہ پر ہی فروخت کی جانے والی دوا ہے لیکن اگر آپ حاملہ یا دودھ پلانے والی خاتون ہوں یا پہلے ہی دیگر صحتی مسائل کی حامل ہوں تو یہ آپ کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔ یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا کہ Zybanآپ کے لیے موزوں ہے یا نہیں اپنے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے بات کریں۔

مجھے سب کچھ دکھاؤ

تمباکو نوشی کو روکنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ مختلف قسم کے NRT کو جوڑیں۔ مثال کے طور پر زبانی مصنوع کے ساتھ نیکوٹین پیچ کو جوڑنا۔ تمباکو نوشی کرنے میں مدد کرنے والے بہت سارے ایڈ ہیں جو مدد کرسکتے ہیں۔ ذیل میں مزید معلومات حاصل کریں۔


Champix استعمال کرنے کا طریقہ

آپ اپنی سٹاپ سموکنگ کی ڈیٹ سے 2-1 ہفتے قبل Champix لینا شروع کرتے ہیں تاکہ دوا کو کام کرنے کا وقت مل جائے. Champix کا مکمل کورس 12 ہفتوں کا ہے اور خود کو تمباکو نوشی چھوڑنے کا بہترین موقع فراہم کرنے کے لئے 12 ہفتے کا پروگرام مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے.

Champix کیسے حاصل کریں

Champix صرف 18 یا زائد عمر کے افراد کو صرف ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخہ پر دستیاب کی جانے والی دوا ہے لیکن یہ حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین ک+N6ے لیے دستیاب نہیں ہے. یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا Champix آپ کے لیے موزوں ہے یا نہیں اپنے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے بات کریں.

Zyban کیسے استعمال کریں

آپ اپنی ترک سگریٹ نوشی کی تاریخ سے 2-1 ہفتے قبل Zyban لینا شروع کرتے ہیں، تاکہ دوا کو کام شروع کرنے کا وقت مل جائے۔ Zyban کا مکمل کورس 9 ہفتوں تک ہوتا ہے، اور خود کو ترک سگریٹ نوشی کا بہترین موقع فراہم کرنے کے لئے، 9 ہفتے تک کا پروگرام مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے.

Zyban کیسے حاصل کریں

Zyban صرف 18 یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخہ پر ہی فروخت کی جانے والی دوا ہے لیکن اگر آپ حاملہ یا دودھ پلانے والی خاتون ہوں یا پہلے ہی دیگر صحتی مسائل کی حامل ہوں تو یہ آپ کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔ یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا کہ Zybanآپ کے لیے موزوں ہے یا نہیں اپنے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے بات کریں۔


آج ہی سگریٹ نوشی ترک کرنے میں اپنے کسی عزیز کی مدد کریں

آج ہی سگریٹ نوشی ترک کرنے میں اپنے کسی عزیز کی مدد کریں