Warning

کورونا وائرس اور لندن سگریٹ نوشی کا خاتمہ.

کووِڈ 19 (COVID-19) ایک نئی بیماری ہے جو آپ کے پھیپھڑوں اور سانس کی نالی پر اثرانداز ہوتی ہے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے عرصے سے سگریٹ نوشی کر رہے ہیں، ابھی سگریٹ نوشی ترک کرنا نہ صرف ایک طویل مدت میں آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہو گا، بلکہ آپ فوری طور پر صحت میں بہتری دیکھیں گے۔ ہم آپ کے سگریٹ نوشی ترک کرنے کے مکمل سفر میں یہاں آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں۔ سگریٹ نوشی ترک کرنے میں اپنے آپ کو پُرعزم رکھنے کے لیے مدد کی خاطر ترغیبی ایس ایم ایس ٹیکسٹ پیغامات وصول کرنے کے لیے آج ہی سائن اپ کریں۔

نیکوٹین ریپلیسمنٹ تھیرپی(NRT)

سگریٹ میں نکوٹین ہوتی ہے جو انتہائی ایڈیکٹو (عادت انگیز) ہوتی ہے. اگر آپ سگریٹ نوشی چھوڑنا بھی چاہیں تو آپ کو مشکل ہوسکتی ہے کیونکہ آپ نکوٹین کے اثرات کے عادی ہو جاتے ہیں۔ نکوٹین کی طلب اور نکوٹین ترک کرنے کی بعدازاں علامات سے نمٹنے کے قابل ہونا، سگریٹ نوشی کو ہمیشہ کے لیے ترک کرنے میں آپ کے لیے مددگار ہے۔

نیکوٹین ریپلیسمنٹ تھراپی (برطانیہ میں اکثر یہ NRT کے نام سے عام ہے) وہ مصنوعات ہیں جن میں نکوٹین کی سطح کم ہوتی ہے جو تمباکو نوشی کو ہمیشہ کے لیے ترک کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔

آپ کے لئے NRT کی متعدد مصنوعات ہیں جیسے پیچ اور متعدد اورل پروڈکٹس ہیں جن میں آپ منتخب کرسکتے ہیں۔ بیک وقت دو مختلف صورتوں میں (عام طور پر پیچ اور کوئی ایک اورل پروڈکٹ) استعمال کرنے سے کافی مدد ملتی ہے۔

کورونا وائرس اور لندن سگریٹ نوشی کا خاتمہ:

ان حالات میں جبکہ ہم سب کو گھروں پر رہنے اور سماجی فاصلے کے اقدامات اٹھانے کے لیے کہا جا رہا ہے یاد رکھیں، کہ این آر ٹیز (NRTs)

کو فارمیسیوں اور سپر مارکیٹ سے اپنے گھر پر بذریعہ ڈلیوری منگوانے کے لیے آن لائن خریدا جا سکتا ہے۔ لندن سگریٹ نوشی کا خاتمہ (Stop Smoking London) آپ کے سگریٹ نوشی ترک کرنے کے مکمل سفر میں یہاں آپ کی مدد کے لیے موجود ہے۔ سگریٹ نوشی ترک کرنے میں اپنے آپ کو پُرعزم رکھنے کے لیے مدد کی خاطر ترغیبی ایس ایم ایس ٹیکسٹ پیغامات وصول کرنے کے لیے آج ہی سائن اپ کریں۔

نکوٹین پیچز

نکوٹین کے پیچز براہ راست آپ کی اسکن (جِلد) پر لگائے جاتے ہیں۔ اگر آپ سگریٹ نوشی کے باقاعدہ عادی ہیں تو ان سے آپ کو تمباکو نوشی ترک کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ یہ (پورے دن) 16 گھنٹوں کے لیے یا (دن اور رات) 24 گھنٹوں کے لیے نکوٹین خارج کرتے ہیں، اس کا انحصار منتخب کردہ پیچ کی نوعیت پر ہوتا ہے۔ پیچ سے مسلسل ایک مقدار میں نکوٹین کی خوراک خارج ہوتی ہے اور یہ سگریٹ نوشی ترک کرنے کی بعدازاں ہونے والی علامات اور نکوٹین کی طلب میں کمی لانے کے لیے مددگار ہوتے ہیں۔

کیا آپ پہلے ہی نکوٹین پیچ آزما چکےہیں؟
آپ اپنی پسند کی مصنوعات کو یکجا کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے


اس معلومات کو شیئر کریں

نکوٹین گم اور لوزینجز

نیکوٹین گم اور لوزینجز دونوں نکوٹین ریلیز کرتیں ہیں جس سے نکوٹین کی طلب اور نکوٹین ترک کرنے کی بعدازاں علامات سے مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے- لہذا یہ آپ کی سگریٹ کی طلب کو روک سکتی ہیں۔ اس گم کو ایک یا دو بار چبایا جاتا ہے یہاں تک کہ یہ چپکنا شروع ہوجائے، پھر آپ اسے ایک یا دو منٹ کے لئے اپنے منہ میں کسی سائیڈ پر رکھتے ہیں، جب ذائقہ ختم ہوجائے تو دوبارہ چبا کر منہ کی دوسری سائیڈ پر لے جائیں۔ لوزینجز گم کی طرح ہی ہوتی ہے، اسے منہ میں ڈالیں اور تحلیل ہونے دیں، لوزینجز کو کچلنا یا چبانا نہیں چاہئے۔

کیا آپ پہلے ہی نکوٹین لوزینجز آزما چکےہیں؟
آپ اپنی پسند کی مصنوعات کو یکجا کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے


اس معلومات کو شیئر کریں

نکوٹین انہیلیٹر

یہ پلاسٹک کی ایک چھوٹی سی ٹیوب ہے، جس میں ایک قابل تبدیل کارٹریج اور ایک ماؤتھ پیس ہوتا ہے۔ آپ پلاسٹک ٹیوب کے سرا منہ میں لے کر سانس لیتے ہیں جس سے نکوٹین کے بخارات آپ کے منہ میں داخل ہوجاتے ہیں . اگر آپ کو سگریٹ نوشی کی طرح ’’ھینڈ-ٹو-ماؤتھ‘‘ عمل کی طلب ہو تو انہیلیٹر آپ کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ انہیلیٹر کے ڈسپوز ایبل کارٹریج کو تقریبا 80 پف کے بعد آپ کو تبدیل کرنا چاہیے۔

کیا آپ پہلے ہی نکوٹین انہیلیٹر آزما چکے ہیں؟
آپ اپنی پسند کی مصنوعات کو یکجا کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے


اس معلومات کو شیئر کریں

مائیکرو ٹیب

نکوٹین مائیکرو ٹیب ایک چھوٹی سی ٹیبلیٹ (گولی) ہے جو زبان کے نیچے گھل جاتی ہے - یہ چبانے یا نگلنے پر کام نہیں کرتی۔ مائیکرو ٹیب کا ذائقہ کافی حد تک مرچوں والا ہوتا ہے لیکن زیادہ تر لوگ اس ذائقہ کے عادی ہوجاتے ہیں۔ طلب ہونے تک انتظار نہ کریں، طلب کو کنٹرول کرنے کے لئے مائیکرو ٹیب کو دن بھر باقاعدگی سے استعمال کریں۔ خود کو تمباکو نوشی ترک کرنے کا بہترین موقع فراہم کرنے کے لئے کم از کم 8-12 ہفتے استعمال کریں۔

کیا آپ پہلے ہی مائیکرو ٹیب آزما چکے ہیں؟
کیوں نہ آپ اپنی منتخب مصنوعات کو یکجا کر کے آزمائیں


اس معلومات کو شیئر کریں

ماؤتھ اسپرے

جب آپ پہلی بار ماؤتھ سپرے کا استعمال کریں (یا اگر آپ نے اسے دو تین دن تک استعمال نہ کیا ہو)، تو ہلکی سی دھند ظاہر ہونے تک پمپ کو مضبوطی سے دبا کر اسپرے کو تیار کریں، اور ایسا کرتے ہوئے اسپرے کے رخ کو خود اپنی/ دوسروں کی جانب ہونے سے دور رکھیں۔ اپنا منہ پورا کھولیں، ماؤتھ اسپرے کو ہونٹوں سے بچاتے ہوئے منہ کے قریب لائیں۔ اسپرے کا رخ اندرونی گال کی طرف رکھتے ہوئے پمپ کو مضبوطی سے دبائیں، اگر ضرورت ہو تو دوسرے گال پر بھی دوہرائیں. ہچکیوں سے بچنے کے لیے اسپرے کرتے ہوئے سانس لینے سے پرہیز کریں اور کچھ سیکنڈ تک اسے نگلنے سے بچائیں۔ طلب محسوس ہونے کا انتظار نہ کریں، ماؤتھ اسپرے کو دن بھر باقاعدگی سے استعمال کریں۔ ہمیشہ کے لیے تمباکو نوشی ترک کرنے اور خود کو اس کا بہترین موقع فراہم کرنے کے لئے اسے+F7 کم از کم 12-8 ہفتے استعمال کریں۔

کیا آپ پہلے ہی نکوٹین ماؤتھ اسپرے آزما چکے ہیں؟
کیوں نہ آپ اپنی منتخب مصنوعات کو یکجا کر کے آزمائیں


اس معلومات کو شیئر کریں

NRT کون استعمال کر سکتا ہے؟

زیادہ تر لوگ NRT (این آر ٹی) کا استعمال کرسکتے ہیں، ان میں شامل ہیں:

  • بالغ افراد اور 12 سال سے زائد عمر کے بچے - اگرچہ 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو طبی مشورے کے بغیر لوزینجز کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
  • حاملہ خواتین - اگر آپ کے ڈاکٹر کے خیال میں اس سے مدد مل سکتی ہے تو وہ NRT تجویز کر سکتا ہے.
  • بریسٹ فیڈنگ کرانے والی خواتین - آیا کہ یہ آپ کے لیے محفوظ اور ترک کے لیے مددگار ہے توآپ کا ڈاکٹر اسکا بہتر مشورہ دے سکتا ہے۔

یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا یہ آپ کے لئے موزوں ہے یا نہیںNRT کو استعمال کرنے سے پہلے ہمیشہ پیکٹ یا کتابچہ پڑھیں۔ بعض اوقات پہلے طبی مشورہ لینا بہتر ہوتا ہے، مثال کے طور پر اگر آپ کو گردے یا جگر کی بیماری ہو یا اگر آپ کو حال ہی میں دل کا دورہ پڑا ہو یا فالج ہوا ہو.

آج ہی سگریٹ نوشی ترک کرنے میں اپنے کسی عزیز کی مدد کریں