Warning

کورونا وائرس اور لندن سگریٹ نوشی کا خاتمہ.

کووِڈ 19 (COVID-19) ایک نئی بیماری ہے جو آپ کے پھیپھڑوں اور سانس کی نالی پر اثرانداز ہوتی ہے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے عرصے سے سگریٹ نوشی کر رہے ہیں، ابھی سگریٹ نوشی ترک کرنا نہ صرف ایک طویل مدت میں آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہو گا، بلکہ آپ فوری طور پر صحت میں بہتری دیکھیں گے۔ ہم آپ کے سگریٹ نوشی ترک کرنے کے مکمل سفر میں یہاں آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں۔ سگریٹ نوشی ترک کرنے میں اپنے آپ کو پُرعزم رکھنے کے لیے مدد کی خاطر ترغیبی ایس ایم ایس ٹیکسٹ پیغامات وصول کرنے کے لیے آج ہی سائن اپ کریں۔

چھوڑنے کا وقت

کرونا وائرس ان طریقوں کو تبدیل کر رہا ہے جن کے تحت ہم سب اپنی زندگیاں گزارتے ہیں۔ COVID-19 ایک نئی بیماری ہے جو آپ کے پھیپھڑوں اور سانس کی نالی پر اثرانداز ہوتی ہے۔ ہمیں اپنی اور دوسروں کی حفاظت کرنی ہے۔ فوری کاروائی کرتے ہوئے، ہم اسے پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔ آج سے اپنی سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کرنے کا آغاز کریں چھوڑنے کا وقت

COVID-19 اور سگریٹ نوشی

برطانوی حکومت کے مطابق، "اگر آپ سگریٹ نوشی کو ترک کرنا چاہ رہے ہیں، تو یہ ایسا کرنے کے لیے بہت مناسب وقت ہے۔" سگریٹ نوشی مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتی ہے؛ جس کا مطلب ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے انفیکشنز جیسے کرونا وائرس سے بہتر انداز میں محفوظ نہیں ہوتے چنانچہ مندرجہ ذیل کے لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے:


  • سانس لینے کے شدید انفیکشنز لگنے کا
  • انفیکشنز طویل مدت تک رہتے ہیں
  • انفیکشنز ان لوگوں کی بہ نسبت زیادہ سنگین ہوتے ہیں جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے

ابھی سگریٹ نوشی کو ترک کریں اور فوری طور پر صحت میں بہتری دیکھیں۔

اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے عرصے سے سگریٹ نوشی کر رہے ہیں یا ایک دن میں کتنے سگریٹس پیتے ہیں، ابھی سگریٹ نوشی ترک کرنا نہ صرف ایک طویل مدت میں آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہو گا، بلکہ آپ فوری طور پر صحت میں بہتری دیکھیں گے۔

20 منٹ

20 منٹ کے اندر آپ کا خون کا دباؤ اس سطح پر آ جاتا ہے جو آخری سگریٹ پینے سے پہلے تھا۔

8 گھنٹے

8 گھنٹوں کے اندر آپ کے خون میں موجود اندر کاربن مونو آکسائیڈ کی سطحیں معمول کے مطابق ہو جاتی ہیں۔

24 گھنٹے

24گھنٹوں کے اندر آپ کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

2 ہفتے

2 ہفتوں سے 3 ماہ کے اندر آپ کے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور پھیپھڑوں کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔

1 مہینہ

1 تا 9 ماہ کے اندر آپ کے پھیپھڑے دوبارہ عمومی فنکشن کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں، جس سے انفیکشن کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

10 سال

دس سال میں سگریٹ نوشی کرنے والے کی نسبت پھیپھڑوں کے سرطان کا خطرہ تقریباً نصف رہ جاتا ہے۔ منہ، حلق، مثانے، گردے اور لبلبے کے سرطان کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

لندن میں ترکِ سگریٹ نوشی کی معاونت

ہم جانتے ہیں کہ سگریٹ نوشی ترک کرنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن آپ کو اسے خود سے ترک کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہم آپ کی سگریٹ نوشی ترک کرنے کی مکمل کوشش میں آپ کی مدد کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔ آپ ایک درست معاونت کے ساتھ بہت ممکنہ طور پر ہمیشہ کے لیے سگریٹ نوشی ترک کر سکتے ہیں۔ لندن میں، آپ کو معلومات، مشورہ فراہم کرنے اور اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کی کافی مدد دستیاب ہے جو آپ کو سگریٹس کو مکمل طور پر چھوڑ دینے کے لیے درکار ہے۔ منتخب کرنے کے لیے متعدد اختیارات موجود ہیں:

اس بات کو سمجھیں کہ آپ سگریٹ نوشی کیوں کرتے ہیں؟

آپ کی سگریٹ نوشی کرنے کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں، مختلف لوگوں کی مخلتف وجوہات ہوں گی، یہ لوگ، جگہیں، حالات، آپ کا موڈ یا محض اس وقت آپ کے احساس پر مبنی ہو سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، موجودہ حالات میں بہت سے لوگ دباؤ کا شکار، فکرمند اور پریشان ہو سکتے ہیں۔ یہ احساسات ہر کسی پر اثر ڈال سکتے ہیں اور ان سے نمٹنا مشکل ہو سکتا ہے۔ سگریٹ نوشی کرنے والوں نے ہمیں بتایا ہے کہ ان کو یقین ہے کہ سگریٹ نوشی دباؤ اور پریشانی کے احساسات کا نظم کرتی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ نکوٹین درحقیقت آپ کی پریشانی کے احساسات کو بڑھاتی ہے۔ جب آپ جانتے ہیں کہ آپ کے سگریٹ نوشی کے محرکات کیا ہیں تو آپ ان سے گریز کرنے کے بہترین طریقے کو سمجھ سکتے ہیں یا ان کا نظم کرنے کے لیے طریقے تلاش کر سکتے ہیں، یہ آپ کو کامیاب ہونے اور ہمیشہ کے لیے سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد دے گا۔

مزید پڑھیں

میں COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کرنے کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟

آپ گھر پر رہنے کے ذریعے COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

  • صرف خوراک، بوجہ علالت یا ملازمت (لیکن محض اس صورت میں جب آپ گھر سے کام نہیں کر سکتے) کے لیے گھر سے باہر جائیں۔
  • اگر آپ باہر جاتے ہیں، تو ہمہ وقت دوسرے افراد سے 2 میٹرز (6 فٹ) کا فاصلہ رکھیں۔
  • گھر پہنچتے ہی اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔
  • دوسروں سے نا ملیں، حتیٰ کے دوستوں یا خاندان کے افراد سے۔
  • آج کے دن کو اپنی سگریٹ نوشی ترک کرنے کا دن بنائیں۔

اگر آپ میں اس کی علامات نہ ہوں تب بھی آپ اس وائرس کو پھیلا سکتے ہیں۔

آج ہی سگریٹ نوشی ترک کرنے میں اپنے کسی عزیز کی مدد کریں